عشرہ ذوالحجه اور نیکی کے مواقع از استاذہ فرحت ہاشمی


اہم نکات

🔸ذوالحجہ کے پہلے دس دنوں کو دنیا کے بہترین ایام قرار دیا ہے .
🔸دنیا کے دنوں میں سب سے افضل ترین دن ذوالحجہ کے پہلے دس دن ہیں ان دنوں میں کیا گیا عمل سب سے افضل عمل ہے ان دنوں میں کیا گیا عمل سب سے پاکیزہ عمل ہے ۔
🔸فرائض اور نوافل کا اجر عام دنوں سے بڑھ جاتا ہے 
دس دنوں کو غنیمت جاننا چاہیے
*سلف صالحین ان دنوں میں ان تھک عبادت کیا کرتے تھے* 



▪️سعید بن جبیر کے بارے میں آتا ہے جب یہ دس دن شروع ہو جاتے تو اپنی طاقت سے بڑھ کر محنت کرتے اور ان دس دنوں کی عبادت کی بہت ترغیب دیتے اور کہتے تھے ان دس دنوں کی راتوں کو دیے نہ بجھایا کرو ( یعنی راتوں کو بھی جاگتے رہا کرو عبادت کیا کرو )

▪️ابوعثمان نہدی کہتے ہیں :
نیک لوگ ، صحابہ کرام اور سلف صالحین تین قسم کے دنوں کی تعظیم کرتے تھے رمضان کے آخری دس دن ، ذوالحجہ کے پہلے دس دن اور محرم کے پہلے دس دن۔ 

*ان دنوں کو اللہ کی اطاعت اور تقرب سے آباد کرنا چاہیے*

🔸کرنے کے کام :
1️⃣ اخلاص
نیکی کے ہر کام سے پہلے نیت کو اللہ کے لیے خالص کرنا کسی پر کوئی احسان نہیں صرف اللہ کے لئے عمل کرنا 
🔸اخلاص کا مطلب :
اپنے اعمال کے ذریعہ اللہ کی رضا اور آخرت کے اجر کو حاصل کرنے کا ارادہ کرنا 
🔸عمل کیوں کریں ؟
اللہ کی رضا حاصل ہو اور آخرت میں اس عمل کا اجر ملے۔

🔸آخرت کے ارادے سے نیک کام کریں گے تو کوشش کی قدر کی جائے گی اور اگر دنیا کے فائدے کے لئے کریں گے تو آخرت کا اجر نہیں ملے گا 
🔸اللہ تعالیٰ صرف خالص عمل ہی قبول کرتا ہے۔
🔸اللہ تعالیٰ ہم سے أحسن عمل چاہتا ہے
أحسن عمل أکثر نہیں ہے زیادہ مراد نہیں ہے بلکہ quality بہت اچھی ہو ظاہر اور باطن دونوں بہت اچھے ہوں
ظاہر میں سنت کے مطابق ہو اور باطن میں اللہ کے لیے ہو۔

🔸اخلاص کیسے پیدا ہو سکتا ہے ؟
1 ) ہر نیکی کو آخری نیکی سمجھ کر کریں اس عشرے کو سمجھیں کہ زندگی کا آخری عشرہ ہے جو مجھے ملا اگلے سال ہو سکتا ہے کہ مجھے نہ ملے تو مجھے خوب اللہ کی عبادت میں گزارنا ہے۔

2 ) تنہائی کی عبادت :
تنہائی میں رونا ، تنہائی میں دل سے آہیں بھرنا
*اپنی خلوت کی عبادت کو جلوت سے بہتر بنائیں*

3 ) نیکیوں کو اللہ کا حکم سمجھ کے کرنا عادتاً نہیں
نیکیوں کو عادت نہ بنا لیں بلکہ اللہ کی فرمانبرداری اور اطاعت سمجھ کر کریں چاہے حقوق اللہ ہوں یا حقوق العباد عبادت سمجھ کے کریں۔

4 ) ہر قسم کی نیکی کریں چھوٹی بھی اور بڑی بھی 
*نیکی میں کسی بھی کام کو حقیر نہ سمجھیں*

یہ دن ہماری تربیت کے لئے آتے ہیں ہم ڈھیلے ہو جاتے ہیں تو ہمیں دوبارہ اٹھایا جاتا ہے۔
دیکھیں آپ کی priority کیا ہے آپ کے لیے کون سا کام سب سے اہم ہے اس کو سب سے اوپر رکھیں ( ہم سب سے اہم کام کو سب سے آخر میں رکھتے ہیں )

5 ) اپنی عبادت پر مطمئن نہ ہوں جو کر لیا ہے اس کو کافی نہ سمجھیں 

2️⃣ سچی توبہ
گناہ نیکیوں میں رکاوٹ بن جاتے ہیں
ہم نے نیکی کا کوئی کام مستقل کر رہے ہوتے ہیں سالہا سال کرتے ہیں پھر کوئی ایسا گناہ کرتے ہیں کہ انھی نیکیوں کی توفیق چھین جاتی ہے
*توبہ کی بندے کو آخری وقت تک ضرورت رہتی ہے*,
جب بھی احساس ہو یا دل بھاری ہو بوجھل ہو یا نیکی کرنے کو دل نہیں چاہتا ہو یا موقع ہاتھ سے جارہا ہو تو توبہ استغفار شروع کر دیں۔

▪️حافظ ابن رجب کہتے ہیں جو شخص توبہ کے بغیر صبح یا شام کرتا ہے وہ خطرے میں ہے کیونکہ ڈر ہے کہ وہ توبہ کے بغیر اللہ سے ملاقات کرے گا تو اس کو ظالموں کے گروہ میں کھڑا کیا جائے گا
جو توبہ نہ کریں وہی ظالم ہیں

3️⃣ محنت کرنے کا عظم و ارادہ
جدوجہد کرنے والوں پر نیکیوں کے راستے کھول دیئے جاتے ہیں
دنیا میں نیکیوں کی طرف سبقت کرنے والے جنت میں بھی جلدی پہنچیں گے
جو نیکی کر کے بھی ڈرتے ہیں وہ آگے جاتے ہیں
*پہل کرنے والے ہی آگے بڑھنے والے ہیں*

نیکیوں کا شوق اسی وقت ہوگا جب اللہ سے محبت ہو گی جس سے محبت ہوتی ہے اس کے لئے کوئی بھی کام کرنا مشکل نہیں ہوتا انسان خوشی سے کرتا ہے بھاگ بھاگ کر کرتا ہے 

4️⃣ نمازوں کی حفاظت کرنی ہے
خشوع و خضوع کے ساتھ نماز ادا کرنا

5️⃣نوافل کی کثرت
6️⃣ اللہ کا ذکر
بہترین عمل جب دنیا سے رخصت ہوں تو تمہاری زبان اللہ کے ذکر سے تر ہو
ذکر اللہ اکبر

7️⃣کثرت سے تکبیرات پڑھنا
خاص ذکر تکبیرات کہنا ہے
جب اللہ کو بڑا مان لیں گے تو بہت سی پریشانیاں حل ہو جائیں گی 
اللہ کو بڑا مان کر کسی کام کو کریں گے تو اللہ کی مدد بھی آئے گی

8️⃣ دعائیں کرنا
قبولیت کے اوقات میں دعا مانگنا 

9️⃣ قرآن کی تلاوت کثرت سے کرنا
🔟 صدقہ کی کثرت
صدقہ برکت کا ذریعہ ہے ، بری موت سے بچاتا ہے ، گناہوں کو گرا دیتا ہے، رب کے غضب کو بجھا دیتا ہے ، مال اور رزق میں اضافے کا ذریعہ بنتا ہے۔ ان دنوں میں کیا جانے والا صدقہ عام دنوں سے زیادہ فضیلت والا ہوتا ہے روز کچھ نہ کچھ صدقہ کرنا ہے۔

1️⃣1️⃣ روزے رکھنا
خصوصا نو ذوالحجہ کا روزہ رکھنا

2️⃣1️⃣صلح رحمی کرنا
صلہ رحمی جنت میں لے جانے والا عمل ہے

3️⃣1️⃣نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو زندہ کرنا
اطاعت والے کام کرنا
 زبان کی حفاظت کرنا
اوقات کو ضائع ہونے سے بچانا
لغو سے بچنا

*خوش نصیب ہے وہ جو ان اوقات سے فائدہ اٹھائے اور انہیں ایسے ہی نہ گزار دے*


Comments

Popular posts from this blog

Still In My Heart~

Formulating Squad

There is always a way go and get it