عشرہ ذوالحجه اور نیکی کے مواقع از استاذہ فرحت ہاشمی

اہم نکات 🔸ذوالحجہ کے پہلے دس دنوں کو دنیا کے بہترین ایام قرار دیا ہے . 🔸دنیا کے دنوں میں سب سے افضل ترین دن ذوالحجہ کے پہلے دس دن ہیں ان دنوں میں کیا گیا عمل سب سے افضل عمل ہے ان دنوں میں کیا گیا عمل سب سے پاکیزہ عمل ہے ۔ 🔸فرائض اور نوافل کا اجر عام دنوں سے بڑھ جاتا ہے دس دنوں کو غنیمت جاننا چاہیے *سلف صالحین ان دنوں میں ان تھک عبادت کیا کرتے تھے* ▪️سعید بن جبیر کے بارے میں آتا ہے جب یہ دس دن شروع ہو جاتے تو اپنی طاقت سے بڑھ کر محنت کرتے اور ان دس دنوں کی عبادت کی بہت ترغیب دیتے اور کہتے تھے ان دس دنوں کی راتوں کو دیے نہ بجھایا کرو ( یعنی راتوں کو بھی جاگتے رہا کرو عبادت کیا کرو ) ▪️ابوعثمان نہدی کہتے ہیں : نیک لوگ ، صحابہ کرام اور سلف صالحین تین قسم کے دنوں کی تعظیم کرتے تھے رمضان کے آخری دس دن ، ذوالحجہ کے پہلے دس دن اور محرم کے پہلے دس دن۔ *ان دنوں کو اللہ کی اطاعت اور تقرب سے آباد کرنا چاہیے* 🔸کرنے کے کام : 1️⃣ اخلاص نیکی کے ہر کام سے پہلے نیت کو اللہ کے لیے خالص کرنا کسی پر کوئی احسان نہیں صرف اللہ کے لئے عمل کرنا 🔸اخلاص کا مطلب : اپنے اعمال کے ذریعہ اللہ کی رضا اور آخرت ...